وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات
وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد حسین ،مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیراعظم کی سعودی فرمانروا کے محل میں آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں پیش کی گئیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا سعودی وفد سے تعارف کرایا گیا اور شاہ سلمان کا تعارف پاکستانی وفد کے اراکین سے کروایا گیا۔