کوئٹہ، اس مرتبہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر بلوچستان سے ہوگا، کامران مرتضیٰ
سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر بلوچستان سے ہوگا۔ انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے ہمارے امیدوار علی احمد کرد ایڈووکیٹ ہوں گے۔
کوئٹہ پریس کلب میں سینئر وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں علی احمد کرد ہماری توقعات پر پورا اتریں گے جبکہ نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے ہمارے امیدوار سید سلیم ایڈووکیٹ ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل ہمارے امیدوار سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ امان اللہ یاسین زئی تھے لیکن امان اللہ یاسین زئی صحت کی خرابی کے باعث دستبردار ہوگئے ہیں۔
کامران مرتضیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی سزا معطلی کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔ میرے خیال سے یہ کیس بنتا ہی نہیں تھا۔ ہمیشہ سے یہ ہی کہا کہ میاں نواز شریف کیلئے قانونی راستہ موجود ہے۔