لاہور،نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں لیگی کارکنان کا جشن
نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے لاہور پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ،ان گاڑیوں پر گل پاشی بھی کی ۔
حمزہ شہباز،پرویز ملک سمیت مقامی قیادت نے ایئرپورٹ پر نوازشریف کا استقبال کیا ،اس موقع پرشہبازشریف سمیت پارٹی کی سینئر قیادت بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھی۔
نواز شریف کی رہائی کے موقع پر لاہور بھر میں لیگی کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں،کارکنان کا کہنا تھا ہے کہ آج کے فیصلے سے ثابت ہوا ہے نواز شریف پر بنائے گئے مقدمے بے بنیاد تھے،نواز شریف کی رہائی عوام کی فتح ہے۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر صہیب احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق پر مبنی فیصلہ دیا ہے۔
لیگی کارکن عابد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ آج وہ لیڈر آزاد ہوا ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی۔