Sep 20, 2018 03:45 pm
views : 367
Location : Different place
Dubai- PM Imran Khan Arrived in UAE
دبئی ،عمران خان کی یو اے ای کے ولی عہد سے ملاقات
عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے متحدہ عرب امارات پہنچے، جہاں یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زید سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان اور محمد بن زید نے ونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون پر اظہار اطمینان اور اس کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں یو اے ای کے نائب وزیراعظم سیف بن زید النہیان اور دیگر وزراء بھی شریک تھے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے علاقائی، عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھنے پر اظہار اطمینان کیا جبکہ ملاقات میں اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے مزید فروغ پر بھی بات چیت کی۔