Sep 20, 2018 03:54 pm
views : 366
Location : Different places
Islamabad- COPN Participating 23rd World C Power Symposium
اسلام آباد، سربراہ پاک بحریہ کی23 ویں عالمی سی پاور سمپوزیم میں شرکت
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی امریکا میں منعقدہ 23 ویں عالمی سی پاور سمپوزیم میں شرکت۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم کے انعقادکا مقصد مشترکہ میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی بحری اقوام کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ سمپوزیم میں150ممالک کے وفود سمیت 80 ممالک کی بحری افوج کے سربراہان نے شرکت کر رہے ہیں ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکی حکام سمیت ترکی اور برازیل کی بحری افواج کے سربراہان سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران بحرِ ہند کی سکیورٹی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔امیرالبحرسے مختلف ملاقاتوں کے دوران حکام نے بحرِ ہند کی سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار اور خدما ت کو سراہا گیا۔سمپوزیم میں سربراہ پاک بحریہ کی شرکت خطے کے امن میں پاکستان کے عزم کی عکاس ہے