لاہور: اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹا دیں
نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کی واپسی پر خدا کا شکر ادا کیا، والدہ نے نواز شریف کو شفقت سے پیار کیا اور دعائیں دیں۔سابق وزیراعظم کی والدہ نے کہا کہ اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹا دیں، اللہ میرے بچوں کو صحت، تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطافرمائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کی معطلی اور رہائی کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ان کا ضمیر مطمئن تھا۔