لاہور: عوام سےدرد کا رشتہ ہے، ہمارے دکھ سانجھے ہیں , وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین اسمبلی اور تحریک انصاف کےعہدیداروں نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک انصاف عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی، 100 دن میں ریلیف کا احساس دلانے کے لیے شب وروز کوشاں ہیں۔
سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ہمارے عملی اقدامات کی گواہی خود عوام دیں گے، ماضی میں زبانی جمع خرچ سے کام چلایا گیا، تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کےعوام کو ان کا حق لوٹا کردم لے گی۔ وزیراعظم عمران خان نےسادگی کی مثال قائم کی ہے، صوبہ پنجاب اپنے کپتان کی توقعات کو پورا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقے سے آیا ہوں، عام آدمی کے مسائل کا پورا ادراک ہے، عوامی مسائل کے حل کے لیے روڈمیپ تیارکرلیا ہے۔ عوام سےدرد کا رشتہ ہے، ہمارے دکھ سانجھے ہیں، اراکین عوام کے مسائل کے حل کےلیے ہمہ وقت کوشاں رہیں۔