Sep 20, 2018 04:22 pm
views : 386
Location : Different Place
Karachi- Muharram 9 processions to be taken out across country
کراچی :نواسہ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کی یاد میں شہرشہر شبیہہ ذوالجناح کے جلوس برآمد
ملک بھر میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں مجالس اور شبیہہ و ذوالجناح کے جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے، عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔نو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، کراچی سمیت کئی شہروں میں سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔
کراچی میں 9 محرم کا مرکزی جلوس 12 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا، مجلس عزا نشترپارک میں ہوگی، جس میں علامہ شہنشاہ نقوی خطاب کریں گے، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کی گزرگاہ کی جانب آنے والے تمام راستےسیل کردیے گئے، شہر بھر میں جلوسوں کی سیکیورٹی پر ساڑھے 17 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور بلند عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔