Sep 20, 2018 04:25 pm
views : 383
Location : Foreign Office
Islamabad- Dr M faisal responded to PM modi in a positive spirit
اسلام آباد :وزیراعظم نےبھارتی ہم منصب کومثبت اندازمیں جواب دیا ، ترجمان دفترخارجہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرترجمان دفتر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو مثبت انداز میں جواب دیا۔ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے باضابطہ جواب کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پرزور دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے خط میں مزید کہا ہے کہ تنازع کشمیراور دہشت گردی سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد تقریر میں کہا تھا کہ تعلقات معمول پرلانے کے لیے اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان 2 قدم بڑھائے گا۔