Sep 20, 2018 06:25 pm
views : 406
Location : Pakistan Stock Exchange
karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 82 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات 20 ستمبر) کو معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 82 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 41320 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طو رپر اب تک 323 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 166 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 125 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 32 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آئندہ بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہے گا۔