Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 20, 2018 06:30 pm views : 426

Location : PID

Islamabad- Information minister Press Conference
  • Urdu

کراچی، نوازشریف سے نہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ ڈھیل دی جائے گی، فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے  کہ نوازشریف سے نہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ ڈھیل دی جائے گی۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں  پریس  کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ  نوازشریف اتنے اہم نہیں کہ سعودی عرب سے اس پر بات کریں، نوازشریف کی رہائی میں سعودیہ کا کوئی کردار نہیں ہے کیونکہ جانے والے جانتے ہیں کہ عمران خان ڈیل کے قائل نہیں، نوازشریف کا کیس نیب کا معاملہ ہے جو ایک آزاد ادارہ ہے حکومت اسے کنٹرول نہیں کرتی، نیب پراسیکیوشن میں ہونے والی خامیوں کو دیکھیں گے اور نوازشریف کو واپس جیل بھجوائیں گے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف سے کوئی ڈیل ہوگی نہ ڈھیل دی جائے گی، نوازشریف کو ملک سے باہر نہیں جانے دیں گے اور نہ ہی حسن اور حسین نوازکو باہررہنے دیں گے، نوازشریف کی ضمانت ضرور ہوئی ہے لیکن مقدمات ختم نہیں ہوئے جس طرح کے مقدمات نوازشریف پر ہیں ان کا جیل آنا جانا لگا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے حق میں آئیں تو نظام ٹھیک ہے اور مخالفت میں آنے پر نظام پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، اہم بات یہ نہیں کہ نوازشریف جیل میں رہیں بلکہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانا بھی اہم ہے۔
وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ دورہ کامیاب رہا ہے، ہم نے سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے شراکت دار کے طور پر دعوت دی ہے، سعودی عرب اقتصادی پارٹنر ہوگا اور بڑی سرمایہ کاری اس منصوبے سے پاکستان میں آئے گی۔
انہوں نے بتایا کہ خادمین الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کو یقین دلایا کہ سعودی عرب کی سیکورٹی میں بھرپور تعاون جاری رہے گا، ہر موقع پر پاکستان اور سعودی عرب اکٹھے کھڑے ہوں گے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved