Sep 20, 2018 07:26 pm
views : 402
Location : Data Gunj Buksh Shrine
Pakpattan- Baba Farid Shakar Gunj Urs.
لاہور، حضرت داتا گنج بخشؒ کےسالانہ عرس کے آخری روز مزار کو غسل مبارک دینے کی تقریب
حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کےسالانہ عرس کے آخری روز مزار کو غسل مبارک دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزراء پیر سید سعید الحسن شاہ ،میاں اسلم اقبال ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری اوقاف اورعقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزداراوردیگر شخصیات نے حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیااور مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اورسینکڑوں عقیدت مندوں نے اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اورقیام امن کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔