کراچی،اورنگی ٹاؤن میں نویں محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں کا معائنہ
شہر کے مختلف علاقوں کی طرح اورنگی ٹاؤن میں بھی پولیس اور رینجرز کی جانب سے نویں محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں کی سیکیورٹی کا معائنہ کیا گیا۔جلوس کی گزرگاہوں پر جگہ جگہ میڈیکل ایڈ کیمپ اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ہیں۔
چیئرمین ضلع غربی اظہار الدین بھی جلوس کے شرکا کی سہولت کیلئے یوسی کے مختلف علاقوں کے دورے پر ہیں۔
جلوس کی سیکیورٹی کے لئے حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ آج ملک بھر کی طرح کراچی کے مختلف علاقوں سے چھوٹے چھوٹے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے اور مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔