Sep 20, 2018 08:07 pm
views : 444
Location : Commisioner Office
Karachi- Advisor to CM Murtaza Wahab Media Talk
کراچی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نو محرم الحرام کے موقع پر رسپانس سینٹر پہنچ گئے
وزیرا علیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نو محرم الحرام کے موقع پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر آفس میں قائم رسپانس سینٹر پہنچ گئے۔ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کو رسپانس سینٹر کے اعلیٰ افسران نے محرم الحرام کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر نے رسپانس سینٹر کا معائنہ بھی کیا۔
بعد ازاں ذرئع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں صوبائی حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے بڑے منظم انداز میں اقدامات اٹھائے گئے ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ میرے علاوہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے نشتر پارک گئے ہیں اور وہاں پر بلدیہ عظمیٰ کے تحت کئے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیں گے اور انہیں بریفنگ بھی دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھی حکومتی سطح پر مزید اقدامات اٹھانے پڑے تو وہ بھی اٹھائے جائیں گے۔