کشمور، نورنگ بڈانی میں مومنین کی جانب سے آگ کا ماتم
ملک بھر کی طرح اندرون ملک بھی نو محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں نواسہ رسول کو پرسہ دینے کے لئے ماتمی جلوس و مجالس منعقد ہوئیں۔
کشمور کے علاقے بڈانی کے نواحی گاؤں نورنگ بڈانی میں مومنین کی جانب سے آگ پر پیدل چل کرشہدائے کربلا سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ نواسہ رسول کو پرسہ دینے کے لئے سینکڑوں مومنین نے مجالس میں شرکت کرکے سینہ کوبی وزنجیر زنی بھی کی۔
ضلع بھر میں منعقدہ مجالس کے خطابات میں ذاکرین کی جانب سے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم قربانی اور تعلیمات پر روشنی بھی ڈالی گئیں۔