راولپنڈی،یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایاجا رہا ہے
راولپنڈی میں مرکزی جلوس ذوالجناح اما م بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ، امام بارگاہ کرنل مقبول حسین کالج روڈاور امام بارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازارسے برآمد ہوںگے اس موقع پر سوگوارانِ امام حسین علیہ السلام بوہڑ بازار چوک اور حبیب بینک چوک اور ٹرنک بازار میں زنجیر زنی کریں گے دورانِ جلوس فوارہ چوک میںعلامہ قمر حیدر زیدی فلسفہ حسینیت پر روشنی ڈالیں گے۔
عزاداروں کی سہولت کیلئے ابراہیم اسکائوٹس (اوپن گروپ) میڈیکل کیمپ لگائے گی جہاں ڈاکٹروں کا عملہ ماتمیوں اور زنجیرزنوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موجود ہوگا جبکہ شہر کی مختلف دینی و ماتمی تنظیموں اور سماجی اداروں نے مرکزی جلوس عاشورہ کے دوران جگہ جگہ سبیل اور لنگر ِ حسینی کا انتظام کیا ہے،مرکزی جلوسِ عاشورہ امام بارگاہ قدیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔