لاہور،یوم عاشور کا مرکزی جلوس روایتی راستوں پر گامزن
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پر گامزن ہے، جو شام کو کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔
شہدائے کربلا کی یاد میں ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہو رہے ہیں جن کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
یوم عاشور کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بھی صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک معطل رہے گی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔