Sep 21, 2018 02:08 pm
views : 355
Location : M.A Jinnah Road
Karachi- 10th Muharram Procession & Security Arrangement
کراچی،یوم عاشور کا مرکزی جلوس ،سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے،جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
کراچی میں یوم عاشور کی مرکزی مجلس صبح نشتر پارک میں ہوئی، جہاں شہنشاہ حسین نقوی نے مجلس سے خطاب کیا۔
مجلس کے بعد جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جس کی قیادت ابو تراب اسکاؤٹس کر رہے ہیں۔ نماز ظہرین دورانِ جلوس ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی جبکہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر ختم ہوگا۔
آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے پولیس افسران کو مجالس کی غیرمعمولی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داخلی اور خارجی راستوں پر مربوط روابط کے تحت سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں جبکہ انٹیلی جنس کو بھی علاقوں کی سطح تک بڑھایا جائے۔