Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 21, 2018 06:23 pm views : 311

Location : M.A Jinnah Road

Karachi- 10th Muharram Procession.
  • Urdu

کراچی، ملک بھر کی طرح شہر قائد میں  بھی یوم عاشور انتہائی مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم عاشور انتہائی مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ اور ان کے رفقاء کی بے مثال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں ماتمی جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں۔ جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں جو شام کو اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوں گے۔
یوم عاشور پر شہر شہرعلم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جا رہے ہیں اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو نمائش سے ہوتا ہوا تبت سینٹر پہنچا جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد جلوس حسینیان ایرانیان کھادر کی جانب گامزن ہے۔
جلوس کی گزرگاہوں پر منتظمین کی جانب سے پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جبکہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل بھی جاری ہے۔ سیکیورٹی اقدامات کے تحت کراچی میں ڈبل سواری اور موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کا تھا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے یوم عاشور کی سیکیورٹی کیلئے 3 ڈی آئی جیز اور 21 ایس ایس پیز وایس پیز کے علاوہ 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ لیڈیز پولیس فورس اس کے علاوہ ہیں جبکہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف گلیاں سیل کرکے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت ہے، پکٹ پوائنٹس قائم ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور وقفے وقفے سے فضائی نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved