Sep 21, 2018 06:30 pm
views : 449
Location : Different places
Karachi- DG Rangers Sindh visits Juloos.
کراچی، یوم عاشور کے موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم عاشور انتہائی مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ اور ان کے رفقاء کی بے مثال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں ماتمی جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں۔
کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو نمائش سے ہوتا ہوا تبت سینٹر پہنچا جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد جلوس حسینیان ایرانیان کھادر کی جانب گامزن ہے۔
جلوس کی گزرگاہوں پر منتظمین کی جانب سے پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جبکہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل بھی جاری ہے۔ سیکیورٹی اقدامات کے تحت کراچی میں ڈبل سواری اور موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نےیوم عاشور کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے منعقدہ جلوس اور مجالس کے حوالے سےرینجرز کی جانب سے کئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر سندھ رینجرز کی جانب سے کئے جانے والے موثر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔