Sep 21, 2018 06:34 pm
views : 397
Location : Different places
Lahore- 10th Muharram Sabeel Package
لاہور،یوم عاشور کے موقع پر شہریوں کی جانب سے مختلف مقامات پر سبیلوں کا اہتمام
یوم عاشور کے موقع پر لاہور میں شہریوں کی جانب سے جا بجا سبیل اور لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے شہر کی مختلف سڑکوں پر شہریوں نے سبیلیں لگائی ہوئی ہیں جہاں پر شہریوں کومختلف اقسام کے شربت پلائے جا رہے ہیں۔
نواسہ رسول اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں 10 محرم کو اسلام کی بقاء کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی، جس نے رہتی دنیا تک حق اور باطل کے درمیان واضح حد قائم کردی،آج دنیا بھر میں مسلمان امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کو یاد کر رہے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سےگفتگو کرتے ہوئے ایک شہری غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ نے ایسی قربانی دی کہ اسکی مثال نہیں ملتی۔
ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ آجکا دن امام حسین ؓ کی یاد میں مناتے ہیں۔