Sep 21, 2018 06:44 pm
views : 478
Location : Different places
Lahore- 10th Muharram Procession
لاہور، یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد، رنگ محل میں نماز ظہرین ادا
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا، رنگ محل میں نماز ظہرین ادا کی گئی، نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد جلوس شام کو کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
یوم عاشور کے موقع پرلاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے بھی ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں۔
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس میں پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری کو جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔