Sep 21, 2018 06:47 pm
views : 616
Location : Different places
Karachi- 10th Muharram Nazar-o-Niaz
کراچی،یوم عاشور کے موقع پر شہریوں کی جانب سے نذر و نیاز کا سلسلہ جاری
یوم عاشور کے موقع پر شہریوں کی جانب سے نذر و نیاز اور لنگر کی تقسیم بھی جاری ہے،شرکا کو حلیم، بریانی، کھیر، چائے اور مشروبات پیش کیے جا رہے ہیں۔
نویں محرم الحرام اور یوم عاشور پر شہر بھر کے گلی محلوں اور پکوان سنٹروں پر لنگر کی تیاری کا کام عروج پر ہے جبکہ بچے ،بوڑھے اور نوجوان لنگر بانٹنے اور کھانے میں مشغول ہیں،جگہ جگہ شہدائے کربلا کی پیاس سے منسوب پانی، شربت اور دودھ کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ،محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نذر و نیاز کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جو یوم عاشور کے بعد تک جاری رہتا ہے۔
یوم عاشور کے موقع پر شہر کے طول و عرض میں ہزاروں کی تعداد میں قائم پکوان سنٹر بھی دن رات لنگر کی تیاری میں مصروف ہیں، جہاں دال گوشت، بریانی، حلیم، چاول، حلوہ پوریاں، نان اور دیگر اشیائے نذر ونیاز تیار کی جاتی ہیں، شہری اور عزادار نذر و نیاز کو کھانا اپنے لیے باعث عقیدت سمجھتے ہیں اور اس کے حصول کے لیے لنگر خانوں کا رخ کرتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتو کرتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہم 45 سال سے ہر سال یوم عاشور پر بریانی اور شربت بانٹتے ہیں۔