کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا عاشورہ محرم کے جلوس کی نگرانی کے لئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سینٹرل پولیس آفس میں عاشورہ محرم کے جلوس کی نگرانی کے لئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ سی پی او پہنچنے پر آئی جی پولیس اور پولیس کے دیگر افسران کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان میر سلیم کھوسہ اور چیف سیکریٹری بلوچستان بھی وزیر اعلیٰ جام کمال کے ہمراہ موجود تھے۔
وزیراعلیٰ کو آئی جی بلوچستان محسن بٹ کی جانب سے جلوس کی حفاظت اور نگرانی کے لئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ کنٹرول روم کے ذریعے صوبے کے دیگر اضلاع کے جلوسوں کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے عاشورہ محرم کے جلوس کا جائزہ بھی لیا۔
وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے عاشورہ محرم کے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔