Sep 21, 2018 12:00 am
views : 321
Location : Different places
Quetta- 10th Muharram Procession
کوئٹہ،شہر بھر میں یوم عاشور انتہائی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے
یوم عاشور کا مرکزی جلوس پنجابی امام بارگاہ سے صبح 9بجے برآمد ہوا۔جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا کررہے ہیں۔ یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی یوم عاشور انتہائی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔یوم عاشور کا مرکزی جلوس پنجابی امام بارگاہ سے صبح 9بجے برآمد ہوا۔جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا کررہے ہیں۔ یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔روٹ کو بی ڈی ایس کی جانب سے سرچنگ اور سوئپنگ کے بعد جلوس روانہ کیا گیا۔
جلوس کے شرکا کی جانب سے ماتم اور زنجیر زنی بھی کی جارہی ہے۔ عزاداران کی جانب سے جگہ جگہ سبیلیں اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
عاشورہ جلوس کی روٹ پر آنیوالے سڑکوں اور گلیوں کو مکمل سیل کردیا گیا ہے ۔جلوس کے روٹس پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ یوم عاشور کے موقع پر آئی جی، ڈی آئی جی او ر ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔ جلوس کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے۔پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے عاشورہ جلوس کی فضائی نگرانی کا عمل بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو ہائی الررٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جلوس کی حفاظت پر پولیس، ایف سی اور لیویز کے 7ہزار اہلکار مامور ہیں جبکہ بلوچستان پولیس کے 5ہزار 200 اہلکار جلوس کی حفاظت پر تعینات کئے گئے ہیں ، اس کے علاوہ پہاڑی چوٹیوں اور میدانی علاقوں میں ایف سی اور لیویز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔