Sep 21, 2018 07:15 pm
views : 546
Location : Different places
Karachi- CM Sindh Air inspection to 10th Muharram Juloos.
کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کا فضائی جائزہ لیا۔
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے شہر بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ داخلی وخارجہ راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی میں ماتمی جلوس کا فضائی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو شہر بھر میں جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔