Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 22, 2018 10:48 am views : 472

Location : Domestic Place

Islamabad- India calls off foreign ministers meeting with Pakistan at UNGA
  • Urdu

اسلام آباد، بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات طے کرکے مُکرگیا

 بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان نیو یارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں ہونی تھی تاہم اب بھارت کی جانب سے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستانی وفد سے ملاقات سے انکار کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے ملاقات منسوخ کرنے کی وجہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال بتائی گئی ہے۔
بھارتی روئیے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بولے پاکستان کو خطے میں امن و استحکام اور بھارت کو سیاست کی فکر ہے۔ ملاقات سے انکار پر حیران ہوں اور تعجب بھی ہوا، لگتا ہے بھارت میں گھبراہٹ کی لہر پیدا ہوئی ہے، اور ملاقات سے پہلے ہی بھارت کے قدم ڈگمگا گئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے، دہائیوں سے الجھے مسائل کو سلجھانے کی ضرورت ہے، پاکستان نے بھارت کو ہر بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن افسوس ہے بھارت کی جانب سے کبھی مثبت جواب نہیں دیا گیا اور ایک بار پھر بھارت کی جانب سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے ثبوت ہیں جو مذاکرات میں بھارت کی جانب سے مداخلت کر رہے ہیں، بھارت کی سیاست تقسیم دکھائی دے رہی ہے اور لگتا ہے بھارت میں اگلے انتخابات کی تیاری ہورہی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خط کا جواب دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زوردیا تھا جس پر بھارت نے مذاکرات کی ہامی بھرتے ہوئے پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات کی تصدیق کردی تھی۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved