Sep 22, 2018 10:51 am
views : 572
Location : Different places
Karach- 10th Muharram, Tazziya Package
کراچی، یوم عاشور کے موقع پر تعزیوں کا سلسلہ
شہدائے کربلا کی یاد میں جہاں ایک طرف عزاداران کی جانب سے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی جاتی ہے تو وہیں دوسری طرف فقہ اہلسنت کی جانب سے تعزیئے بھی بنائے جاتے ہیں۔ تعزیئے کی بناوٹ یکم محرم الحرام سے شروع کردی جاتی ہے جسے نو محرم الحرام کو عوام کیلئے باہر نکالا جاتا ہے اور دس محرم الحرام کو پانی میں ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ تعزیئے بنانے والے یوم عاشور کے موقع پر نقارہ بجاکر واقعہ کربلا کی یاد کو تازہ کرتے ہیں۔
اس حوالے سے ایک بزرگ کا کہنا تھا کہ میں ویسے تو گزشتہ چار دہائیوں سے تعزیہ بنارہا ہے لیکن اس تعزیئے کی تاریخ دو سو سال پرانی ہے۔
ایک نوجوان عقیدتمندکا کہنا تھا کہ یوم عاشور کے موقع پر ہم گھروں میں نذر ونیاز پکاتے ہیں اور تعزیؤں کے ذریعے مرادیں مانگتے ہیں۔