Sep 22, 2018 11:11 am
views : 396
Location : Ministry of Interior
Islamabad- Interior Minister for State Video Massage
اسلام آباد، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج یوم عاشورہ خیرو عافیت سے گزرا، شہریار آفریدی
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج یوم عاشورہ خیرو عافیت سے گزرا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، خصوصا ان جوانوں کو جنہوں نے انتھک محنت کی اور یہ ثابت کیا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے ۔پاکستان کےتمام اداروں نے لازوال قربانی دی جس کا سہرا ٹیم ورک پر جاتا ہے۔
شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سب نے ثابت کیا کہ ہم میں اہلیت اور قابلیت ہے کہ اس ملک کو ہم عظیم سے عظیم قوم بنا سکتے ہیں۔آج کا دن ہمیں درس دیتا ہےکہ ظلم کا سامنا کرنا ہے اور ظالم کے آگے سر نہیں جھکانا اور نہتوں کے سر پر ہاتھ رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم کو بدعنوانی کے خلاف بربریت کے خلاف ایک ہونا ہے اور ایک ایسی قوم بننا ہے کہ آنے والی نسلیں پاکستان پر فخرکریں ۔
شہریار آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ہر مسالک ،مذاہب ، اکائیوں ، ہر سوچ اور فکر کے لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔