کراچی: کنسٹرکشن مافیا اور گاڑی مافیا جیت گئی اور ہم ہار گئے، ڈاکٹر عاصم حسین
احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب کرپشن ریفرنس کی
سماعت ،ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، اس موقع
پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ نئی حکومت
کے منی بجٹ نے ٹیکس دینے والوں کو ایک بار پھر مار دیا ہے ۔کنسٹرکشن
مافیا اور گاڑی مافیا جیت گئی اور ہم ہار گئے ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا
حکومت کھانے پینے کی مہنگی اشیاء پر پابندی لگاتی اور ٹیکس کا دائرہ کار
بڑھاتی۔ میں کیا کہہ سکتا ہوں ڈیم کیلئے عمران خان کے پرستار ہی فنڈ دینگے،
انھوں نے کہا کہ ڈیم ضرور بنے گا اور فنڈ سے ہی بنے گا