Sep 22, 2018 01:02 pm
views : 477
Location : Forigen Office
Islamabad-India condemned the opportunity for talks Foreign Office
اسلام آباد:بھارت نے دو طرفہ مذاکرات کا موقع گنوا دیا، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارتی رابطوں میں غیر مہذب الفاظ کا چناؤ نہیں کیا جاتا۔ ملاقات کے اعلان کے بعد 24 گھنٹوں میں منسوخی ناقابل فہم ہے، بھارت نے دو طرفہ مذاکرات کا موقع گنوا دیا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات کا خواہاں رہا۔ بھارت کی جانب سے خودساختہ پریشان کن تبدیلیاں بہت پہلے کی ہیں، بی ایس ایف اہلکار کی مبینہ ہلاکت کا معاملہ ملاقات کےاعلان سے دو روز پہلے کا ہے، بھارتی الزام کے جواب میں پاکستان رینجرز نے آگاہ کیا تھا کہ ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ مذاکرات ہوں گے تو باوقار اور باعزت طریقے سے ہوں گے۔
انہوں نے بھارتی الزامات پر کہا کہ پاکستان کے پاس بھی شواہد ہیں کہ کس طرح بھارت دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی کر رہا ہے، بھارتی انکار پر لگتا ہے کہ وہ شدید داخلی دباؤ کا شکار ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ میز پر بیٹھنے کے علاوہ کوئی راستہ ہے تو بھارت بتا دے۔