Sep 22, 2018 01:07 pm
views : 369
Location : Different Place
Islamabad-Pakistan once again elected the Board of Governors of the IAEA
اسلام آباد: پاکستان ایک مرتبہ پھرعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انتخاب آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقدہ آئی اے ای اے کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے کی۔
ترجمان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق پاکستان کا انتخاب سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی اور جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال کے شعبے میں پاکستان کے نمایاں کردار کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ایک عالمی تنظیم ہے جو جوہری توانائی کے پرامن استعمال اور ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سمیت فوجی مقاصد کے لیے اس کے استعمال کو روکنے کی غرض سے قائم کیا گیا ہے۔