Sep 22, 2018 01:21 pm
views : 489
Location : Different places
Karachi-likely to increase heat
کراچی:شہر قائد میں گرمی بڑھنے کا امکان
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق22 سے26 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گرمی بڑھنےکی وجہ خلیج بنگال میں ہوا کاکم دباؤ ہے، درجہ حرارت میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونےکی وجہ سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہفتے اور اتوار کو پارہ 38 ڈگری کو چھوسکتا ہے البتہ 26 ستمبر کے بعد گرمی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی