اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکا روانہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی رات 3 بجے بغیر کسی پروٹوکول کے اسلام آباد ایئرپورٹ سے واشنگٹن کے لیے روانہ ہوئے۔اس دوران وزیر خارجہ نے عام آدمی کی طرح لائن میں کھڑے ہوکر قوانین پر عمل کیا ، ائیرپورٹ پر موجود عوام نے وزیر خارجہ کو اپنے درمیان پاکر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب سیلفی بنوائی ، وزیر خارجہ بھی لوگوں میں گل مل گئے ، کئی لوگوں سے مصافہ بھی کیا
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت کریں گے جبکہ وہ واشنگٹن میں 2 دن قیام کے بعد نیویارک جائیں گے جہاں وہ 24 ستمبرسے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیرخارجہ 26 ستمبر کو سارک وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور 29 ستمبرکو پاکستانی وزیرخارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اگلے ماہ 3 اکتوبر کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔