ایران: فوجی پریڈ پر حملہ، متعدد افراد جاں بحق، 20 زخمی
یران کے جنوب مغربی شہر احواز میں پریڈ کے دوران مسلح حملہ آور نے بے
دریغ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں درجنوں شہری زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد
دینے کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے
نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 20 افراد دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ
بنے ہیں، حملے کے نتیجے میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا
جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے پریڈ کا معائنہ کرنے والے
شہریوں پر عقب سے فائرنگ کی تھی جو 10 منٹ تک جاری رہی تاہم سیکیورٹی فورسز
نے حالات پر قابو پالیا ہے۔