Sep 22, 2018 04:38 pm
views : 395
Location : Different places
Doha-Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi Media Talk
دوحا:بھارت کے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا روانگی سے قبل قطر میں میڈیا سےغیر
رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا بھارت کے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا، سفارت آداب
کی دھجیاں اڑائی گئیں، دونوں ممالک کے تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت میں
ہے ، بات چیت سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔
وزیرخارجہ شاہ کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اقوام عالم کے سامنے
مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر بھرپورطریقے سے موقف پیش کریں گے جبکہ
دیگراجلاسوں اورملاقاتوں میں بھی پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ مائیک
پومپیوسے ملاقات باہمی تعلقات میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سشما سوراج سے ملاقات بھارتی سیاست کی نذرہوگئی، پاکستان خطے میں امن واستحکام چاہتا ہے مگربھارت نہیں