Sep 22, 2018 04:53 pm
views : 401
Location : Domestic Place
Lahore-PTI begins legal battle against khawaja Asif victory from NA73
این اے 73 ، تحریک انصاف نے خواجہ محمد آصف کی کامیابی چیلنج کر دی
حریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل میں این اے 73 سے مسلم
لیگ نون کے خواجہ محمد آصف کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کردی۔دائر
درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ
غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کروایا، خواجہ آصف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں
اثاثے چھپائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد
میں ناکام رہا، 53 پولنگ اسٹیشنز کے پولنگ بیگز الیکشن کے اگلے روز جمع
کروائے گئے۔دائر درخواست میں استدعا کی 1406 ووٹوں کے فرق کی وجہ سے دوبارہ
کا حکم دیا جائے اور این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن
کالعدم قرار دیا جائے۔
عثمان ڈار نے الیکشن ٹریبونل سے حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دینے کی استدعا بھی کی ہے۔