لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور کارکنوں کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلی ٰ ہاؤس میں ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور کارکنوں نے ملاقات کی۔
اس
موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت
پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی قسمت بدلنے کا عزم اور جذبہ موجود ہے۔پسماندہ
علاقوں میں تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر باالخصوص توجہ دی جائے گی۔سو روزہ
منصوبے کی تکمیل کے بعد عوام کو ریلیف کا واضح احساس ہوگا۔
وزیر
اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آبپاشی کا نظام بہتر بنائیں گے، کاشتکار
کو سہولتیں دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب کو
صوبہ بنایا جائے گا۔جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنانے کے لئے
اعلیٰ سطح کی کمیٹی سرگرم عمل ہے۔جنوبی پنجاب میں خوبصورت مقامات کو ترقی
دے کرسیاحت کو فروغ دیں گے۔