لاہور، جدہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار
لاہور سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔غیر ملکی پرواز میں زاہرین سمیت 300 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ زاہرین میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔ پرواز کی تاخیر پر تمام مسافر سراپا احتجاج بن گئے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ جہاز کے اندر سہولتیں اور کھانا پینے کی اشیاء بھی نہیں دی جا رہی ہیں۔جہاز کے دروازے بند ہیں اور زاہرین احرام باندھے سخت مصیبت کا شکار ہیں۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ تاخیر کی کوئی واضح وجوہات بھی بتانے سے گریزاں ہے۔