لاہور، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)
انوارالحق کی زیرصدارت میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس
ڈپٹی
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی زیرصدارت میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے
انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں
اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق اور دیگر نے شرکت
کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو تمام انتظامات کی خود مانیٹرنگ کی ہدایت دی۔
اجلاس
میں فیصلہ کیا گیا کہ سات امتحانی مراکز پر انتظامات تین بجے تک مکمل کر
دئیے جائیں گے۔ہر امتحانی مرکز پر بیٹھنے، پینے کے پانی، پنکھوں، والدین کے
بیٹھنے اور
طالب علموں کی اشیاء رکھنے کے لئے اسپیشل کاؤنٹر جیسے انتظامات کئے جائیں
گے۔ اس کے علاوہ تمام سینٹرز پر سیکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا جائےگا۔
ڈی سی او لاہور نے ہدایت کی کہ تمام سنٹرز پر ٹریفک پولیس پارکنگ کا بہترین بندوبست بھی کیا جائے۔