Sep 22, 2018 05:42 pm
views : 371
Location : Shahdra, Yousuf Park
Lahore- District Management Crackdown against fake Clinic
لاہور، ضلعی انتظامیہ کا عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا عطائیت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس ضمن میں ڈی ڈی او ہیلتھ راوی ٹاؤن ڈاکٹر سرفراز حسین کی یوسف پارک
شاہدرہ میں عطائی کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی چوہان کلینک پر کی گئی،
کلینک عطائی تاجر محمود ہومیو اور ایلوپیتھک کلینک چلارہا تھا۔
ڈی ڈی او ہیلتھ راوی ٹاؤن ڈاکٹر سرفراز حسین کے مطابق عطائی سٹیرائڈ انجکشن کا استعمال بھی کر رہا تھا ، جس کے بعد کلینک کو سیل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انور الحق نے بھی واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ شہر میں عطائیت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔