کراچی، ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قومی و سندھ اسمبلی کے 5 حلقوں کے انتخابی
نتائج کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جن نشستوں
کے نتائج چیلنج کئے گئے ہیں، ان میں این اے 241 اور این اے 245 جب کہ سندھ
اسمبلی کے پی ایس 97، 126 اور 130 شامل ہیں۔
این اے 245 سے فاروق ستار ، این اے 241 سے معین عامر پیرزادہ، پی ایس 97 سے
وقار شاہ، پی ایس 126 سے آصف علی خان جبکہ پی ایس 130 جمال احمد نے اپنے
مد مقابل امیدواروں کی کامیابی کو چیلنج کیا