کشمور ،انڈس ہائی وے مسافر کوچ کو پر حادثہ،10افراد زخمی،2 کی حالت تشویشناک
کشمور انڈس ہائی وے پر گرڈ اسٹیشن کے مقام پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10 افرارد زخمی ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق تصادم کے نتیجے میں خواتین,بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ااسپتال منتقل کردیا گیا۔
زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی شکار مسافر کوچ مانسہرا سے کراچی جا رہی تھی،حادثہ ٹرک کے رانگ سائیڈ آنے کے باعث پیش آیا۔