لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلی او بیٹیوں کا ایس او ایس ولیج کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ لاہور میں ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ا ہلیہ نے ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں اور بچیوں کے ساتھ ملاقات کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ا ہلیہ اور بیٹیاں ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں اور بچیوں کے ساتھ گھل مل گئیں جبکہ وزیراعلیٰ کی اہلیہ نے اپنی تینوں بیٹیوں کے ساتھ ایس او ایس ویلج میں واقع گھروں کا بھی دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ کی اہلیہ نے بچوں کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی انکا کہناتھا کہ بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ایس او ایس ویلج شاندار کام کر رہا ہے،بے سہارا بچوں کا سہارا بننے سے دین و دنیا دونوں ملتے ہیں ،مجھے اور میری بیٹیوں کو بچوں کے ساتھ وقت گزار دلی مسرت اور قلبی سکون ملا ہے،میری خواہش ہے کہ ایسے ادارے دیگر شہروں میں بھی بننے چاہئے،میں آئندہ بھی ایسے اداروں کا دورہ کرتی رہوں گی۔
وزیراعلیٰ کی اہلیہ نے ڈائریکٹر ایس او ایس ویلج سے گفتگو کے دوران ڈیرہ غازی خان میں بھی ایس او ایس کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔
ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں نے مہمانوں کو تلاوت قرآن پاک ، نعتیں اور ملی نغمے بھی سنائے،وزیراعلیٰ پنجاب کی بیٹیوں نے ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ ملکر مختلف کھیل کھیلے،بچوں اور بچیوں نے وزیراعلیٰ کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں بے حد اپنائیت کا اظہار کیا۔
ڈائریکٹر ایس او ایس ویلج الماس بٹ نے مہمانوں کو ادارے کے بارے میں آگاہ کیاجبکہ بیگم وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی بیٹیوں نے ایس او ایس ویلج کی ڈاکومنٹری بھی دیکھی۔