Sep 24, 2018 09:44 am
views : 356
Location : Different Place
Lahore- PML(N) reaction to Indian army chief's statement
لاہور:بھارتی آرمی چيف کے بيان پر مسلم لیگ ن کا ردعمل
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی طرف سے دوستی کے ہاتھ کوکمزوری نہ سمجھا جائے دنیا کو بھارت کے دھمکی آمیز رویے کا نوٹس لینا چاہئے ۔سعد رفیق کہتے ہیں بھارتی فوج نے ہمیشہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا، پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے، بھارتی فوج کا کردار کُھل کر سامنے آگیا۔
سعد رفیق نے کہا کہ بھارتی حکومت ہٹ دھرمی کامظاہرہ کررہی ہے، دفاع پاکستان کیلئے قوم فوج کے ساتھ ہے، بھارتی آرمی چیف کے بیان کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، پاکستان کی سالمیت پرقوم فوج کےساتھ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اورقوم معاملےپرایک ہے،پاکستان نےکبھی جنگ مسلط نہیں کی، ہمیشہ جنگ بھارت نےمسلط کی ۔