نئی دہلی:راہول گاندھی نے مودی کو کرپٹ انسان قرار دے دیا
بھارت میں فرانس سے طیاروں کی خریداری کامعاملہ اسمبلی اجلاس میں زیر بحث آیا جس میں اپوزیشن جماعت نے پسند کی کمپنی سے معاہدے پر وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کرپٹ ہیں، مودی نےمعاہدہ کرنےکے لیے بند دروازوں کے پیچھے مذاکرات کئے جبکہ فرانس کےسابق صدر نے بھارتی وزیراعظم جھوٹا شخص قرار دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدرنےطیاروں کی خریداری میں مودی کےکردارکا ذکرکیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نےفرانس سے36 جیٹ طیارے خریدنے کا معاہدہ کیاہے