Sep 24, 2018 10:07 am
views : 350
Location : Different Place
Tehran- Irani president Hassan rouhanis reaction on Iran attack
تہران:حملے کا جواب انتہائی شدید ہوگا، ایرانی صدر کا سخت ردِ عمل
ایران کے صدر حسن روحانی نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو سخت پیغام دیا، ان کا کہنا تھا کہ حملے کا انتہائی شدید جواب دیا جائے گا۔حسن روحانی نے کہا 146دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو اپنے کیے کا جواب دینا ہوگا۔145 انھوں نے سیکورٹی فورسز کو حکم دیا کہ فوجی پریڈ پر حملے کے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے۔
گزشتہ روز ایران کے شہر احواز میں سیکورٹی فورسز کی پریڈ کے دوران نا معلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 30 افراد زخمی جب کہ 24 جاں بحق ہوئے