کراچی :میگا منی لانڈرنگ، اومنی گروپ کے 19 اکاؤنٹس منجمد
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ فریز کئے گئے اکاؤنٹس کا تعلق اداروں کے مالی لین دین سے ہے، اداروں کی کروڑوں روپے کی ادائیگیاں اور وصولیاں رک گئیں، اکاؤنٹس منجمد ہونے سے شدید مالی بحران کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، جس پر عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر سے جواب طلب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔
سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی درخواست پر اومنی گروپ کے 19 اداروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے، ان اکاوئنٹس میں 33 کروڑ سے زائد رقوم موجود ہے، اومنی گروپ نے بھی اکاؤنٹس بحال کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔