کراچی :چینی باشندوں نے صفائی کا بہترین سبق سکھادیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ہلال پارک میں اتوار کی صبح لوگ جب ورزش اور چہل قدمی کے لیے پہنچے توانھیں کچھ چینی باشندوں نے صفائی کا عملی درس دیا۔ ان کے ہاتھ میں تھیلے اور کدال تھے اور وہ چپ چاپ پارک میں پھیلے کچرے کوصاف کرتے نظر آئے۔
مقامی لوگوں نے بتایاکہ وہ کئی بار پارک میں پھیلا یہ کچرہ دیکھنے کی عادی ہوچکی تھے۔ تاہم جب انھوں نے چینی باشندوں کو یہ گند صاف کرتا دیکھا تو انھیں شرمندگی ہوئی۔