Sep 24, 2018 10:32 am
views : 515
Location : Forigen Minister
Islamabad- ready to open kartarpur border despite rows,Fawad Chaudhry
اسلام آباد :حالات کشیدہ ہونےکےباوجود پاکستان کرتار پور بارڈر کھولنے کو تیار، فواد چوہدری
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پرمذاکرات کے لیے تیار ہے۔ معاملات سے نمٹنے کے کئی طریقے ہیں، ایک طریقہ ہے کہ دونوں ممالک جنگ کی طرف جائیں جو بےوقوفی ہوگی جبکہ دوسرا طریقہ مذاکرات کا ہے جہاں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم تمام ترمعاملات پربحث کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے گزشتہ 7 دہائیوں میں 3 جنگیں لڑیں تاہم اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی طور پرسیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی سیٹ بیک ہے اس کے باوجود کرتارپور سرحد کھولنے کے لیے تیار ہیں۔